08 Mar 2026
(لاہور نیوز) ساندہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ زخمی شہری رانا ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں میاں عمران اور احمد عرف پی کے کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی رانا ثقلین کا مؤقف ہے کہ احمد نے میاں عمران کی ایما پر اسے جان سے مارنے کی نیت سے فائر کیا۔
مدعی کے مطابق ملزمان نے بھتہ مانگنے پر گواہی دینے کی وجہ سے فائر مارے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے تاہم نامزد ایف آئی آر کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
