اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزرا، سرکاری افسروں کی مفت پٹرول کی سہولت ختم ہونی چاہئے: حافظ نعیم

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول پر مختلف ٹیکس ملا کر تقریباً 120 روپے وصول کر رہی ہے، وزرا، سرکاری افسروں کی مفت پٹرول کی سہولت ختم ہونی چاہئے، بڑی بڑی سرکاری گاڑیوں کی جگہ زیادہ سے زیادہ 1300 سی سی گاڑیاں ہونی چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت نے 55 روپے اضافے میں 20 روپے پٹرول لیوی بڑھا دی، فی لیٹر پٹرول پر لیوی 105 روپے تک پہنچ گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، موٹر سائیکل چلانے والے طالب علم، مزدور اور مڈل کلاس سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روز ایک لٹر بھی استعمال ہو تو 105 روپے صرف لیوی میں جا رہے ہیں، حکومت نے دو سال میں پٹرول لیوی سے 2600 ارب روپے عوام سے وصول کئے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ہے، اشرافیہ سے ٹیکس کون لے گا؟ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام سے پیسے لے رہی ہے مگر اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہی، پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے