اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کا بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں آپریشن، غیر قانونی کنکشنز منقطع

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بیدیاں روڈ سب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے۔

کارروائی ایکسین ڈی ایچ اے ایسٹ صمیم گوہر اور ایس ڈی او بیدیاں روڈ عدیل رفیق  نے ٹیم کے ہمراہ کی۔

حکام کے مطابق ایل بلاک اور فیز 6 کے قریب واقع علاقے فتح جھنگ میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جا رہی تھی جہاں صارفین ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے۔

لیسکو ٹیم  نے کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے میٹرز اور تاریں قبضے میں لے لیں، ایس ڈی او عدیل رفیق کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں جبکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل بھی جاری کئے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ اور ایس ای ساؤتھ سرکل کی ہدایات پر جاری ہے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے