اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ صدیق اظہر نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا لازمی سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست گزار کے مطابق موجودہ سٹاک پر نئی قیمتوں کا اطلاق آئل کمپنیوں کو ناجائز منافع دینے کے مترادف ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ٹرانسپورٹ کرایے بڑھیں گے اور اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ،اوگرا اور وزارت توانائی کو 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئل کمپنیوں کے پیٹرولیم ذخائر کا آزادانہ آڈٹ کروایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے