اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 58 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔

 

کراچی سے دوحہ، دبئی، شارجہ ، ابوظبی اور بحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ13 پروازیں متوقع ہیں, لاہور سے ابوظبی، دبئی، دوحہ اور شارجہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 7 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد سے بھی دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ جبکہ 16 آپریشنل ہیں۔

پشاور سے شارجہ، ابوظبی، دبئی، راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 6 متوقع ہے، سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 آپریٹ ہو رہی ہیں۔

ملتان سے شارجہ، دبئی، ابوظبی اور دمام کی 6 پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

8 روز میں پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1300 ہو گئی جبکہ مشرق وسطیٰ کی ایک ہفتے میں منسوخ پروازوں کی تعداد 27600 ہو گئی۔

ادھر دوحہ ایئرپورٹ نے فلائٹ آپریشن ایک ہفتہ بعد آج سے جزوی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے