اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ خان کے چہرے پر جھریاں، فلٹر کے بغیر وائرل ویڈیو پر تنقید

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، تاہم اس مرتبہ وجہ ان کا کوئی پروگرام یا بیان نہیں بلکہ فلٹر کے بغیر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

نادیہ خان کئی برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا نمایاں نام ہیں۔ انہیں اصل شہرت ان کے مقبول مارننگ شو ’’دی نادیہ خان شو‘‘ سے ملی، جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

 

 

نادیہ اس وقت رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بڑی فین فالوونگ موجود ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی ان کے سبسکرائبرز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب چینل ’’عرفانستان‘‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے والد انہیں ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ مذہب اور سیاست جیسے موضوعات پر گفتگو سے احتیاط کریں کیونکہ ان کے بارے میں مکمل علم ہونا ضروری ہے۔

 

 

اس انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ، جو بغیر کسی فلٹر کے ریکارڈ کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نادیہ خان کی آنکھوں کے اردگرد جلد کی خشکی اور جھریاں واضح دکھائی دیں جبکہ میک اپ کے باعث جلد پر کریز بھی نظر آئے۔ یہی مناظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ماہرِ جلد سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر شائستہ لودھی سے مشورہ لیں۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ان کا انڈر آئی کنسیلر درست انداز میں نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ عمر رسیدہ دکھائی دے رہی ہیں۔ 

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کا دفاع بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی انداز میں عمر بڑھنا ایک فطری عمل ہے اور لوگوں کو بغیر فلٹر کے چہروں کو دیکھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر فلٹرز اور بوٹوکس سے بدلے ہوئے چہروں کے عادی لوگ اب قدرتی چہرہ دیکھ کر تنقید کرنے لگتے ہیں

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے