اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منیب بٹ کی کمائی میں برکت کی وجہ کیا ہے؟اداکار نے حقیقت بتادی

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حالیہ وی لاگ میں اپنی آمدن اور کامیابی میں برکت کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

منیب بٹ اداکارہ ایمن خان کے شوہر ہیں اور ان کی تین بیٹیاں امل، میرال اور نمل ہیں۔ وہ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر وی لاگز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں جو ڈیجیٹل ناظرین میں مقبول ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رمضان المبارک کے معمولات پر مبنی ایک وی لاگ اپ لوڈ کیا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ سنایا۔

 

 

منیب بٹ نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں پہلی کمائی کے طور پر 2 ہزار روپے کا چیک ملا۔ انہوں نے خوشی خوشی یہ بات اپنے تایا ابو کو بتائی، جنہوں نے وہ رقم صدقہ کرنے کے لیے ان سے لے لی۔

 

 

اداکار کے مطابق اگرچہ 2 ہزار روپے اس وقت بھی بڑی رقم نہیں سمجھی جاتی تھی، لیکن تقریباً 17 سال قبل یہ خاصی اہمیت رکھتی تھی۔ ان کے تایا نے اس رقم سے گوشت خریدا اور پرندوں کو کھلا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے منیب سے کہا کہ پرندے ان کے لیے دعا کریں گے اور ان کی کمائی میں ہمیشہ برکت رہے گی۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسی عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ان کی روزی میں بے پناہ برکت عطا کی۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے