اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس پر متعلقہ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2020-21 میں صوبے میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد تھی جو مالی سال 2024-25 تک بڑھ کر 7.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں لیبر فورس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس کے مقابلے میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو پا رہے، بڑھتی ہوئی لیبر فورس کے مقابلے میں نئی ملازمتوں کی رفتار کم ہونے کے باعث روزگار کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے پیش نظر حکومت نے صورتحال بہتر بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سیل میں معروف ماہرینِ معاشیات اور جاب مارکیٹ کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت صوبے میں نئی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے