اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان ریلوے کے بیشتر ٹریکس زائد المیعاد، حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے ٹریکس کی خستہ حالی سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کر دی۔

وفاقی وزیر ریلوے کی تحریری رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 7 ہزار 791 کلومیٹر روٹ اور 11 ہزار 881 کلومیٹر ٹریک موجود ہیں، لیکن ان میں سے بیشتر زائد المیعاد ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق پشاور سے کراچی تک مین لائن ون کا 72 فیصد ٹریک اپنی عمر پوری کر چکا ہے، جبکہ اٹک سے کوٹری تک مین لائن ٹو کا 88 فیصد اور روہڑی سے تفتان تک مین لائن تھری کا 92 فیصد ٹریک زائدالمیعاد ہو چکا ہے، پاکستان ریلوے کی تین ہزار 840 کلومیٹر برانچ لائن بھی 98 فیصد تک زائدالمیعاد قرار دی گئی ہے۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ خستہ حال ٹریکس پر حادثات کے خطرات  کم کرنے کیلئے ٹرینوں کی رفتار پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، ٹریک کی مرمت کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے