اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم کچھ پروازیں بحالی کی طرف گامزن ہیں۔

کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین کے لیے آج 21 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ  کی گئیں۔

اسلام آباد سے دوحہ، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئیں  جبکہ 14 پروازیں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 شیڈول کی گئی ہیں۔

ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور دمام کے لیے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 7 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔

فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 2 پروازیں آپریٹ ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سے شارجہ اور دبئی کی آج کی چاروں پروازیں آپریٹ ہونے کی امید ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازیں مجموعی طور پر 1130 ہو چکی ہیں۔

 اماراتی ایئرپورٹس بحالی کی طرف گامزن ہیں اور ایک دن میں 400 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ دبئی سے 250، ابوظبی سے 50 اور شارجہ سے 45 پروازیں روانہ ہوئیں۔

راس الخیمہ سے لاہور اور ممبئی کے لیے 4 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں تاہم دوحہ، بحرین اور کویت سے 6 روز بعد بھی کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی۔

امارات سے 30 ہزار افراد کے انخلاء کے لیے دبئی، ابوظبی اور شارجہ سے خصوصی آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے