اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے نشیبی علاقوں میں 311 انڈر گراونڈ واٹر سٹوریج پوائنٹس بنانے کی تجویز

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر کے نشیبی علاقوں میں 311 روڈ سائیڈ انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج پوائنٹس بنانے کی تجویز دی گئی۔

روڈ سائیڈ ٹینکس میں تقریباً 68 ملین گیلن بارش کے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی، شہری سیلاب سے بچاؤ کیلئے 181 کلومیٹر طویل اسٹورم واٹر ڈرینز تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ پلان تیار کیا گیا ہے، بارش کے پانی کو سڑکوں، چھتوں اور گلیوں سے جمع کر کے زیر زمین ذخیرہ کیا جائے گا۔

جمع شدہ پانی کو ضرورت کے مطابق کنٹرولڈ طریقے سے خارج کیا جائے گا، بارش کے پانی کو محفوظ کر کے گراؤنڈ واٹر ری چارج کرنے میں مدد ملے گی، لاہور کے بعض علاقوں میں اس طرز کے ماڈلز پہلے سے موجود ہیں، یہ منصوبہ اربن فلڈنگ اور پانی کے ضیاع دونوں مسائل کا حل فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تریسٹھ کروڑ کی مالیت سے لاہور میں 9 واٹر ٹینک بن رہے ہیں جن کو واسا بنا کر پانی محفوظ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے