05 Mar 2026
(لاہور نیوز) چھوٹی عید پر بڑی خریداری، بازاروں، شاپنگ سنٹرز میں لاہوریوں کا رش لگ گیا، اہلِ لاہور عید سے قبل ہی عید کی شاپنگ میں مصروفِ عمل ہیں۔ دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی، منہ مانگے دام وصول کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہری عید شاپنگ کیلئے انارکلی اور گرین ٹاؤن مین مارکیٹ پہنچ گئے، لاہور بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں میں بچے اور خواتین عید کی خریداری میں مگن ہیں ملبوسات، جیولری، کاسمیٹکس اورچوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا ہے۔
کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کیساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے ۔ بازاروں میں موجود دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی، منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، شہریوں کی جانب سے مارکیٹ میں کپڑو ں، جو تو ں سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا شکوہ کیا جارہا ہے۔
