اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قلت کا کوئی خدشہ نہیں: حکومتی کمیٹی

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہورنیوز) پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔

 

حکومت نے خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث توانائی کی فراہمی پر مسلسل نظر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، حکومتی کمیٹی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، فریٹ اور انشورنس اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تیل کی سپلائی چین سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، حکومتی کمیٹی کل حتمی سفارشات اور جامع عملدرآمد پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی نے توانائی کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور سمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں صوبائی حکومتوں، اوگرا اور دیگر اداروں کے درمیان مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ متبادل سپلائی روٹس اور دوست ممالک سے اضافی تیل کی فراہمی کیلئے رابطے جاری ہیں، حکومت کی ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ممکنہ عالمی دباؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں توانائی سپلائی کیلئے مختلف ہنگامی اور متبادل منصوبوں، ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی چین کی صورتحال اور شیڈول کا جائزہ لیا گیا، ضرورت پڑنے پر ایندھن کے محتاط استعمال کیلئے اقدامات زیر غور آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے