اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں آنے پر یشما گل کو کن مشکالات کا سامنا کرنا پڑا؟جانئے

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ان کے والد ایک سال تک ان سے ناراض رہے۔

یشما گل نے اپنے کیریئر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ آسٹریلیا میں تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شروع سے ہی شوبز کی دنیا اپنی طرف متوجہ کرتی تھی، اسی لیے انہوں نے اسی میدان کو اپنے مستقبل کے لیے منتخب کیا۔ آج وہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام حاصل کر چکی ہیں اور کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

 

 

حال ہی میں وہ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے جڑی نجی زندگی کے اہم پہلو شیئر کیے۔ اداکارہ کے مطابق ان کے والد شوبز انڈسٹری کے بارے میں عمومی تاثر کی وجہ سے اس پیشے کے خلاف تھے۔ جب انہوں نے باقاعدہ اداکاری شروع کی تو ان کے والد نے تقریباً ایک سال تک ان سے گفتگو نہیں کی۔

 

 

یشما گل نے بتایا کہ ایک سال بعد رمضان المبارک کے دوران انہوں نے والد کو سلام کیا تو انہوں نے جواب دیا، اور یوں دونوں کے درمیان جمی برف پگھلنا شروع ہوئی۔ بعد ازاں جب اداکارہ نے عمرہ ادا کرنے کا ارادہ کیا تو انہیں محرم کی ضرورت تھی، جس پر انہوں نے اپنے والد سے ساتھ چلنے کی درخواست کی۔ ان کے والد عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان کے ہمراہ گئے۔

اداکارہ کے مطابق اس سفر کے دوران جب ان کے والد نے دیکھا کہ لوگ ان کی بیٹی کو اس کے پیشے کی وجہ سے عزت اور خصوصی احترام دے رہے ہیں تو ان کا نقطۂ نظر بدلنا شروع ہوا۔ انہیں احساس ہوا کہ شاید ان کی بیٹی درست راستے پر ہے۔ اسی تجربے کے بعد دونوں کے تعلقات میں بہتری آئی اور وہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔

یشما گل کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں مداح ان کی خاندانی کہانی اور والد کے ساتھ مفاہمت کو سراہ رہے ہیں

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے