اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلیے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا، جو عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس نظام میں ایک نیا میکنزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

 

 

اس منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیا کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

 

 

ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

نئے نظام کے تحت اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3 مختلف پہلوؤں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے