(ویب ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
توانائی کے شعبے کے ماہر ایڈ ہرس نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے باعث تیل کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کا آدھا حصہ رک جاتا ہے تو کچھ عرصے کیلئے تیل کی قیمت بڑھ جائے گی، مائع قدرتی گیس کی منڈی میں پہلے ہی اثرات دیکھے جا رہے ہیں، جہاں قیمتیں پہلے ہی دن 40 فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں، جبکہ یورپی ممالک میں قدرتی گیس کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔
گیس پر انحصار کرنے والے کچھ ممالک اب پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ خریداری کر رہے ہیں جس سے آئندہ آرڈرز متاثر ہو رہے ہیں، اس صورتحال کے امریکا پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے اندرون ملک سیاسی اثرات بھی پڑ سکتے ہیں، جو آئندہ وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
