(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس زبردست تیزی سے چار نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 567 کمپنیوں میں سے 350 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا جبکہ 78 کمپنیوں میں کمی ہوئی ، سٹاک ایکسچینج میں 35 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1354 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 55 ہزار 777 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا، جاپان کے نکی انڈیکس 2.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کا سی ایس آئی 300 انڈیکس تقریباً 1 فیصد اوپر گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس کے علاوہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر279.42 روپے سے کم ہو کر 279.40 روپے کا ہوگیا۔
