اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک، معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا جس کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور مغربی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مغربی ہواؤں کے بڑھتے اثرات کے باعث بہار کے موسم میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں مارچ سے مئی کے دوران بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارشیں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ سے مئی تک ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خصوصاً گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے