اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے اے آئی بیسڈ گاڑیاں متعارف

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے نظام کو شفاف بنانے اور سفارشی کلچر و کرپشن کے خاتمے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) بیسڈ گاڑیوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق 44 آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ گاڑیاں خریدی جا چکی ہیں جو اگلے ہفتے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی، ابتدا میں 34 گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ تھا تاہم بعد ازاں تعداد بڑھا کر 44 کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کی قیمت تقریباً 48 لاکھ روپے ہے جبکہ دیگر آلات کی تنصیب پر 4 سے 5 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے، ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں ان گاڑیوں کے حتمی ٹیسٹ بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اے آئی بیسڈ گاڑیوں میں سینسرز، کیمرے اور بائیومیٹرک مشین نصب ہوں گی جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ روایتی مینول ٹریک کے بجائے جی پی ایس بیسڈ ٹریک پر لئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں لاہور کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز پر یہ اے آئی بیسڈ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے