اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کرنے پر غور

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) اوگرا حکام نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار ہفتہ وار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرولیم لیوی میں کمی خارج از امکان ہے کیونکہ اس سے آئی ایم ایف معاہدہ متاثر ہو سکتا ہے۔ موجودہ لیوی کی شرح پٹرول پر 84 روپے اور ڈیزل پر 77 روپے فی لٹر ہے۔

گزشتہ پندرہ روزہ فارمولا کے بجائے اب ہفتہ وار قیمت تعین کرنے کا آپشن بہتر قرار دیا گیا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اچانک اضافے کے اثرات کو سنبھالا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پندرہ روز کا فارمولا جاری رہا تو بجٹ پر شدید بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

تیل کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی 16 مارچ سے پہلے متوقع ہے، جس سے صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے