اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران جنگ: پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید خدشات لاحق ہوگئے

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ایران کیخلاف اسرائیلی اور امریکی جنگ کے بعد آبنائے ہرمز میں جاری جغرافیائی بحران کے باعث توانائی سپلائی میں ممکنہ تعطل نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹیں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں جس سے صنعتی پیداوار اور برآمدی مسابقت دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔

 اپٹما نے 4 مارچ  2026 کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ بحران کے دوہرے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

خط کے مطابق  ایک طرف توانائی درآمدات کی ڈالر لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب پیداواری لاگت میں اضافے سے برآمدی صنعتیں دباؤ کا شکار ہیں۔

اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کے مطابق حتیٰ کہ اگر علاقائی کشیدگی کم بھی ہو جائے تو توانائی کی سپلائی چین اور قیمتوں میں کئی ماہ تک اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے