اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک) عالمی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں عارضی طور پر سپلائی کو ریگولیٹ کر سکیں گی، جبکہ ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ماضی کی فروخت کے تناسب سے پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔

ریگولیٹر کے مطابق سپلائی مینجمنٹ کا یہ اقدام نظام میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے ضروری اور معمول کی کارروائی کا حصہ ہے۔

اوگرا  نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں، ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے