05 Mar 2026
(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 1.63 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا، صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، ایک روپیہ تریسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین سمیت ملک بھر کیلئے ہو گا، صارفین پر مجموعی طور پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے 1.78 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ طور پر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اضافے کی وجہ درآمدی ایل این جی کا استعمال بڑھنا بتایا گیا ہے، پن بجلی کا کم استعمال بھی قیمتیں بڑھنے کی وجہ بنا۔
