اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوش نما رنگوں کے امتزاج سے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کا مظہر ہیں اور یہ تہوار محبت، رواداری اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی ہندو کمیونٹی کے لیے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدر حصہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی، خوش حالی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینِ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و عقیدہ تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے جبکہ حکومت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے کے فروغ، عبادت گاہوں کے تحفظ اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا اپنے پیغام کے اختتام پر کہنا تھا کہ آئیے رواداری، ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ایک پُرامن، شمولیتی اور خوشحال مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے