اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، پاکستان کی آج بھی 166 پروازیں منسوخ

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(لاہور نیوز) خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے آج بھی 166 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

اسلام آباد سے ریاض کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا۔ کراچی سے دبئی ،شارجہ ، بحرین، دوحہ اور ابوظہبی کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے کویت ،دبئی ،دوحہ ابوظہبی، شارجہ اوربحرین کی 32 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے بغداد، بحرین،کویت، العین، ابوظبی، دوحہ اورشارجہ کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ کی 18 پروازیں بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظہبی کی 16 پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ ، شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں

کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیرملکی ایئر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے