اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے سمیت لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے 6 مارچ تک تمام ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

امریکی سفارتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی حالات کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس دوران طے شدہ تمام ویزا انٹرویوز اور دیگر متعلقہ اپوائنٹمنٹس منسوخ رہیں گی۔

سفارت خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخوں کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد ویزا سروسز کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں تعینات مختلف سفارتی مشنز  نے اپنے معمولات کار میں عارضی تبدیلیاں کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے