(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 9 مارچ 2026 سے ہوگا۔ مارننگ شفٹ کے امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ آفٹرنون شفٹ کے امتحانات دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوں گے۔ جمعہ کے روز آفٹرنون شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلی جماعت کا پہلا پرچہ انگلش 9 مارچ کو لیا جائے گا، دوسری جماعت کا پہلا پرچہ جی کے ہوگا جبکہ تیسری جماعت اسلامیات / اخلاقیات کے پرچے سے امتحانات کا آغاز کرے گی۔ چوتھی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی اور پانچویں جماعت کا اسلامیات / اخلاقیات ہوگا۔ چھٹی جماعت ریاضی، ساتویں جماعت کمپیوٹر / عربی جبکہ آٹھویں جماعت ریاضی کے پرچے سے امتحانات شروع کرے گی۔
شیڈول میں ناظرہ قرآن، ترجمۃ القرآن اور تجویدی قاعدہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈنگ، لسٹننگ اینڈ اسپیکنگ کا خصوصی پرچہ بھی لیا جائے گا۔
آٹھویں جماعت کے طلبہ SBA کے تحت ریاضی، اردو، انگلش اور سائنس کے پرچے اپنے مقررہ امتحانی مراکز میں دیں گے۔ سی ای اوز کو اینڈ آف ایئر SBA 2026 کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
