اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(ویب ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی ایران میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں شوبز شخصیات اور عوام نے ان کی وفات کو امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔پاکستانی اداکارہ مشی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری اور ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے آنسوؤں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ پسِ منظر میں رہنما کی حوصلہ افزاء آواز سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا، تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔

اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے، جو متحد نہیں ہیں وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، مسلم دنیا میں جنگ کا منظر ناقابلِ برداشت ہے، آیت اللّٰہ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

اداکار عقیل ملک نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ حق والوں کے سر جھکتے نہیں کٹ جاتے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا سٹوری میں ایرانی شہید رہنما کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف اپنی پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ آج آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے مجھے میرے اس سوال کا جواب دے دیا جو میرے ذہن میں برسوں سے تھا کہ حضرت حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہما کے وقت مسلم امہ کہاں تھی؟ کیوں کوئی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔

 

اداکار خالد انعم نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں، الوداع آغا جان۔

دیگر پاکستانی شوبز شخصیات، جن میں مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہٰ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید، یمنیٰ زیدی شامل ہیں، انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے