اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو ادب کی نامور شاعرہ شبنم شکیل کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) اردو ادب کی نامور شاعرہ ، ادیب اور ماہر تعلیم شبنم شکیل کی 22 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

معروف شاعرہ شبنم شکیل نے اردو ادب میں غزل اور نظم دونوں سے اصناف میں اپنی پہچان دی اور خواتین کے جذبات و مسائل کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا، شبنم شکیل کا اسلوب سادہ مگر پر اثر اور قاری کے دل میں گھر کر لیتا ہے۔

انہوں  نے ابتدائی زندگی لاہور میں گزاری اور اردو ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی جبکہ متعدد کالجوں میں بطور لیکچرار کام کیا، ان کی پہلی کتاب تنقیدی مضامین 1965ء میں شائع ہوئی۔

انہوں  نے ادب میں متعدد ایوارڈ اور اعزازت جیتے، جن میں 2005ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل تھا، ان کے شعری مجموعے، مضامین اور افسانوں پر مشتمل کتابیں شب زاد، اضطراب اور مسافت رائیگاں تھی، تقریب کچھ تو ہو، نہ قفس نہ آشیانہ، اور آواز تو دیکھو کے نام سے شائع ہوئیں۔

شبنم شکیل 2 مارچ 2004ء کو کراچی میں انتقال کر گئیں اور اسلام آباد کے ایک قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے