اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حبا بخاری نے وائرل کلپ میں اپنی تصویر کی وضاحت دیدی

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحت کر دی۔

کچھ عرصہ قبل پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ وائرل ہوا تھا، اس کلپ میں ایک کم عمر لڑکی نظر آئی جس کی شکل حیران کن طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی تھی، سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کیلئے بے تاب تھے کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی کوئی ہم شکل بھی موجود ہے۔

تاہم، اب اداکارہ نے خود اس بارے میں وضاحت کر دی ہے، انہوں  نے بتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریباً 2011 کا ہے۔

وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں جان پہچان رکھتا تھا، انہوں  نے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں، اداکارہ  نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی عمر بتانے سے کوئی خوف یا جھجھک نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے