اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثنا یوسف قتل کیس: وکیل کی عدم موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کیخلاف درخواست خارج

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم اور وکیل کی عدم موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کے خلاف ملزم عمر حیات کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ میں بتایا گیا ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں کوئی قانونی سقم، بے قاعدگی یا دائرہ اختیار کی غلطی نہیں پائی گئی، ملزم ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھا جو قانونی طور پر درست حاضری تصور ہوتی ہے جس کے باعث عدالتی آرڈر شیٹس کو درست اور مستند تسلیم کیا جاتا ہے۔

فیصلہ میں مزید بتایا گیا ٹرائل کورٹ پر مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی قانونی ذمہ داری ہے، آرٹیکل 10 اے کے تحت جلد ٹرائل کا حق انصاف کے وسیع تر عوامی مفاد کے لیے ضروری ہے جبکہ وکیل کی ذمہ داری ہے وہ ذاتی سہولت کے بجائے مقدمے کی پیش رفت کے لیے عدالت میں دستیاب رہے ۔

محض خدشات کی بنیاد پر کسی عدالتی افسر کے طرزِ عمل پر الزامات عائد کرنا درست نہیں۔

عدالت نے ہدایت کی ہے مزید تاخیر کی صورت میں ملزم کو سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کیا جائے،وکیل مستقبل میں ٹرائل کورٹ کے خلاف غیر مصدقہ الزامات لگانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ملزم اور وکیل کی عدم موجودگی میں گواہ کے بیان ریکارڈ کیے گئے تھے اس لیے گواہان کے بیانات خارج کر کے دوبارہ قلمبند کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے