اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کا داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور  نے ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے اور تمام پولیس افسران و اہلکار غیر معمولی چوکسی اختیار کریں، انہوں  نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں اور ناکوں پر سخت چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا۔

بلال صدیق کمیانہ  نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سحری و افطاری کے اوقات میں مساجد، امام بارگاہوں اور سہولت بازاروں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے، انہوں نے سپروائزری افسران کو تاکید کی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے