اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’نام بگاڑ کر پکارنا جائز نہیں‘، عروہ حسین کے نام پر مفتی کا ردعمل وائرل

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ ’حسین‘ کی جگہ انگریزی میں ’Hocane‘ لکھنے کے معاملے پر نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک مفتی صاحب کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشنز نشر ہو رہی ہیں، جن میں مختلف اسلامی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سماجی اور مذہبی امور پر اسلامی نقطۂ نظر پیش کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلامی ناموں کو جان بوجھ کر تبدیل کرنے یا انہیں ماڈرن انداز دینے کے رجحان پر گفتگو کی گئی، دورانِ پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ آج کل بعض سیلیبریٹیز اپنے ناموں کی سپیلنگ تبدیل کر رہے ہیں، جیسے عروہ حسین کا اصل نام ’حسین‘ ہے مگر اسے ’ہوکین‘ لکھا اور بولا جاتا ہے، اس بارے میں شرعی مؤقف کیا ہے؟

مفتی صاحب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا نام بگاڑ کر پکارنا جائز نہیں، ’ہوکین‘ عربی زبان کا نام نہیں ہے، اس لیے اس طرح کے انداز میں نام لینا درست نہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ علی ابن ابی طالب نے ایک شخص کو کسی کا نام بگاڑ کر پکارتے دیکھا تو فرمایا کہ تم اس پر ظلم کر رہے ہو کیونکہ کسی کا نام درست ادا کرنا اس کا حق ہے اور یہ نام اس کے والدین کی طرف سے رکھا جاتا ہے۔

مفتی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نام رکھتے وقت بھی احتیاط کی ضرورت ہے، بعض لوگ ’محمد‘ نام رکھنے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس کے تقاضے اور احترام زیادہ ہے، اسی طرح جان بوجھ کر نام کو بدل دینا بھی مناسب طرزِ عمل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے