اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی اتارے گئے خراب میٹرز کی جانچ مکمل کرنے کی ہدایت

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) انتظامیہ نے صارفین کے اتارے گئے خراب اور مشکوک میٹرز کی جانچ پڑتال دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اس سلسلے میں کمپنی کے تمام 8 آپریشن سرکلز میں جدید میٹر ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ لیبز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتارے گئے تمام میٹرز کو دو بلنگ سائیکلز کے اندر لازمی طور پر ڈاؤن لوڈ اور تجزیہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ تمام لیبز میں میٹر ڈاؤن لوڈنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، جدید فرانزک نظام کے ذریعے مشکوک میٹرز میں ٹیمپرنگ اور چھیڑ چھاڑ فوری طور پر پکڑی جا سکے گی۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صرف دو ماہ کے دوران 72 لاکھ سے زائد زیرِ التواء یونٹس کا انکشاف ہوا ہے اور ریکوری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، 200 سے زائد میٹرز میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور ٹیمپرنگ آلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنا دی گئی ہیں اور اب کوئی بھی بجلی چور قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے