اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسز پر تحفظات کا اظہار

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسز پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان  نے برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹ فسیلی ٹیشن سکیم میں مسائل کے حل کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، وفد نے ریفنڈز میں تاخیر سے برآمد کنندگان کو مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔

وزیر تجارت جام کمال  نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پالیسیوں میں استحکام اور مسابقت بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔

وزیر تجارت نے نئی منڈیوں کی تلاش اور ہائی ویلیو مصنوعات پر توجہ دینے کی ہدایت بھی دی، ملاقات میں حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان  نے کہا مشترکہ حکمت عملی سے قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے