اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 208 لٹر مضر صحت آئل ضائع کر دیا

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 208 لٹر مضر صحت آئل ضائع کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے بند روڈ، کھوکھر ٹاؤن اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گندے اور ایکسپائر انڈے تلف کر دیئے جبکہ 208 لٹر ناقص اور مضر صحت آئل بھی ضائع کر دیا۔

ترجمان کے مطابق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پکوڑیاں یونٹ، بیکری آؤٹ لیٹ اور پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گندے انڈوں سے مختلف بیکری اشیاء اور کیکس تیار کئے جا رہے تھے جس پر بیکری اور پروڈکشن یونٹ کو بند کیا گیا، جبکہ ناقص آئل میں پکوڑیاں تیار کرنے پر متعلقہ یونٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق معائنے کے دوران زنگ آلود مشینری، ممنوعہ نیلے ڈرم اور حشرات زدہ بدبودار فریزر استعمال ہوتے پائے گئے، لازمی خریداری اور آئل تبدیلی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا جبکہ ملازمین کے میڈیکل اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم دستیاب پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازمی ہے، پروسیسنگ ایریاز میں حشرات کی بھرمار تھی اور روک تھام کے مناسب انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ بزنس آپریٹرز کو قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، پنجاب بھر میں قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور افسران و فوڈ سیفٹی ٹیمیں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے