اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیصل قریشی کا نعمان اعجاز کے بیان پر مثبت ردِعمل

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران فیصل قریشی سے کسی نے نعمان اعجاز کے ایک بیان کے بارے میں پوچھ لیا جس پر فیصل قریشی نے مثبت ردِعمل دیا۔

اُس بیان میں نعمان اعجاز نے بتایا تھا کہ جب میک اپ آرٹسٹ بار بار میرے پاس آ رہا تھا تو میں نے اسے کہا کہ میں کوئی ہمایوں سعید یا فیصل قریشی ہوں جو میک اپ کی ضرورت پڑے۔

نعمان اعجاز نے اُس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میری توجہ کردار پر ہوتی ہے اس لیے میں میک اپ پر زیادہ انحصار نہیں کرتا صرف گیلے تولیے سے منہ صاف کرلیتا ہوں۔

نعمان اعجاز کے اس بیان پر ہمایوں سعید یا فیصل قریشی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا لیکن اب فیصل قریشی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نعمان بھائی نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں، مجھے نہیں لگتا ان کا مقصد ہمیں کمتر دکھانا تھا، اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ویسے بھی نعمان اعجاز ایک خوبرو شخصیت کے مالک ہیں، انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ممکن ہے نعمان اعجاز یہ بتانا چاہتے ہوں کہ وہ زیادہ تر کریکٹر رولز کرتے ہیں جبکہ ہم لوگ عموماً ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں۔

ادکار کا مزید کہنا تھا کہ ادھوری بات ہمیشہ تنازع کو جنم دیتی ہے اور سوشل میڈیا اکثر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

حال میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کے درمیان جملوں کا تبادلہ خوشگوار اور ایک دوسرے سے معافی مانگ کر باوقار انداز میں ختم ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے