25 Feb 2026
(لاہور نیوز) تھانہ لیاقت آباد اور چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے 15 کی کال موصول ہونے کے فوری بعد 2 گمشدہ بچوں کو تلاش کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہربانو نقوی نے دونوں بچوں کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں، 3 سالہ دعا اپنے والد کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لیے آئی تھی تاہم رش کے باعث وہ گم ہو گئی جسے بعدازاں پولیس چوکی چلڈرن ہسپتال نے فیروز پور روڈ کے قریب سے ڈھونڈ نکالا۔
اسی طرح 5 سالہ حسیب گھر سے چیز لینے نکلا کہ واپسی کا راستہ بھول گیا، لیاقت آباد پویس نے 2 گھنٹے میں بچے کو پنڈی سٹاپ کے قریب سے ڈھونڈ لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
