اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کا اقدام خود کشی، 6 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی کو لیڈی ولنگٹن و میو ہسپتال ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر KEMU کی ہدایت پر 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، پروفیسر محمد عمران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور پروفیسر ثمینہ سعید کمیٹی میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاست علی اور ڈاکٹر محمد ابوبکر بطور ممبر کمیٹی نامزد ہوئے، کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے