اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں سدرہ امین نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔

 

 

واقعہ پاکستان کی اننگز کے 24ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ نے غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔اس حرکت پر انہیں آفیشل سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

 

 

گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔اس سے قبل انہیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے