اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں دو ادویات کے مخصوص بیچز جعلی قرار

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہورنیوز) پنجاب میں دو ادویات کے مخصوص بیچز جعلی قرار دے کر فوری واپسی کا حکم دے دیا گیا۔

 

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ (ڈرگز کنٹرول ونگ) کا ہنگامی پبلک نوٹس جاری کردیا، ڈی-جیسٹ 10 ملی گرام اور گیبیکا 300 ملی گرام کے مخصوص بیچز اسپوریئس قرار دیے گئے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ میں ادویات غیر معیاری ثابت ہوئیں، بیچ نمبر DGH007 (ایکسپائری اپریل 2027) جب کہ بیچ نمبر 518C27 (ایکسپائری جولائی 2027) بھی غیر معیاری نکلا۔

اِسی طرح ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی کی گئی، فوری مارکیٹ سے سٹاک اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو رپورٹ ڈریپ کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں، فارمیسیز اور ہسپتالوں کو فروخت و استعمال فوری روکنے کی ہدایت کی گئی اور صوبہ بھر میں نگرانی سخت، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا انتباہ کیا گیا۔

محکمہ صحت نے اپیل کی ہے کہ عوام مذکورہ بیچز ہرگز استعمال نہ کریں، مضر اثر کی صورت میں فوری اطلاع دیں، شہری صرف مستند اور لائسنس یافتہ فارمیسیز سے ادویات خریدیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے