اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کا ڈاکٹر نبیہا کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا، مبینہ آڈیو لیک

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ڈاکٹر نبیہا کا مکمل پروگرام ’اسکرپٹڈ‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ادکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی آڈیو ہے جس میں ڈاکٹر نبیہا علی نے شرکت کی تھی۔ 

بظاہر آڈیو میں پروگرام کے فوراً ہونے والی گفتگو سنائی دے رہی ہے جب کہ وائرل آڈیو میں آواز فضا علی کی ہے جو کہتی ہیں ’ہنٹ مجھے بولنے نہیں دے رہے اور مسلسل آگے آرہے ہیں، تاہم آج کی یہ بھی وائرل ہی نکلی‘۔ 

فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کا موضوع بہت جلدی رکھ دیا، جس پر مرد کی آواز کی کسی نے پوچھا ’ابا والا کرلیں پہلے پھر‘؟ فضا علی نے جواب دیا کہ نہیں ماں کا موضوع بہت رونق والا ہوتا ہے، اس دوران ایک اور آواز آئی کہ کل ساس کا کیا تھا آج ماں کا کرنا بنتا ہے اور جو یہ رونا شروع ہوئی۔

 

 

ایک اور مرد کی آواز آئی ’اچھا ہے نہ چلنے دو، ہر جگہ پر کمنٹ ہورہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ میمز اس پر بنے گی، وہ پچھلی دفعہ جو رمضان میں اس کے ساتھ بنی تھی، وہ بھی ساری میرے پر بات آگئی تھی۔ 

وائرل آڈیو میں پروگرام میں موجود ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں ’فضا علی کہہ رہی ہے آپ پکڑیں ڈاکٹر صاحب‘، اس دوران ایک اور آواز آئی ’آئیڈیا اچھا تھا یا نہیں‘ْ جس پر فضا علی نے جواب دیا ’ہاں اچھا آئیڈیا تھا اور سب سے مزے کی بات نبیہا سے کل ان کی پہلی ملاقات تھی اور یہ نہیں جانتے تھے‘۔ 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے