اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز مخالف مہم: ڈی جی این سی سی آئی اے کو کارروائی کی ہدایت

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو سوشل میڈیا پر ججز مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پرویز الٰہی بھدر کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پی ٹی اے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہوئیں؟ لگتا ہے کہ این سی سی آئی اے صرف امیر یوٹیوبرز کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے، افسران مالی مفاد کے لیے کام کرتے ہیں۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ہم نے دو سو لنک اور 79 سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو سرچ کیا، عدلیہ کی توہین میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، این سی سی آئی اے کے پاس 74 افسران تھے جو کنٹریکٹ پر تھے، ان کا کنٹریکٹ پورا ہوچکا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے محکمے میں آئی ٹی ایکسپرٹ ہونے چاہئیں، دوران عدالتی استفسار پر ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ متعدد بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خط لکھے وہ کہتے ہیں ان کے آفس سنگاپور میں ہیں یہاں ان کا آفس نہیں ہے، اگلے برس گوگل کا آفس پاکستان میں اوپن ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آفس ادھر آنے میں بہت وقت لگے گا مگر آپ قانون میں ترامیم کروا لیں، ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ وٹس ایپ ہیک ہونے کے واقعات کے خلاف واٹس ایپ سے رابطہ کیا، اب انہوں ایک اور ویری فکیشن ایڈ کر دیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے یقین دہانی کروائی تھی ہم بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے مگر عمل نہیں ہوا، ڈی جی نے بتایا کہ ہم نے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو سائبر پٹرولنگ کریں گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے