اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) ٹی20ورلڈ کپ سپر8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔

 

میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنا اب پاکستان کے لیے صرف اپنے آخری میچ کے نتائج پر نہیں بلکہ گروپ میں دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی منحصر ہو گیا ہے۔

اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست جس نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے جبکہ سری لنکا نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے، اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو ہرائے۔

ایسی صورت میں پاکستان کے 3 پوائنٹس ہوں گے اور وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا جبکہ نیوزی لینڈ صفر اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دے لیکن نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے، تو پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں جگہ کا فیصلہ رن ریٹ کے حساب سے ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے