اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دبئی اور شارجہ جانا ایسے ہے جیسے لانڈھی یا کورنگی جانا، حنیف راجہ

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین حنیف راجہ نے کہا کہ وہ دنیا کے بہت سے ممالک گھوم چکے ہیں، دبئی اور شارجہ جانا ویسے ہیں جیسے لانڈھی یا کورنگی جانا ہو۔

 

ان خیالات کا اظہار اداکار حنیف راجہ نے نجی اخبار کے ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے اپنے کیریئر کے نشیب وفراز پر بھی کھل کر بات کی۔حنیف راجہ نے بتایا کہ کیریئر کا آغاز ڈائجسٹوں میں سکیچ بنانے سے کیا اور ایک وقت میں ڈائجسٹ کے دفتر میں بھی کام کیا، ان کے بقول شہرت اور مقبولیت شادی بیاہ کے پروگراموں میں پرفارم کرنے سے ملی جہاں وہ سٹینڈ اپ کامیڈی کیا کرتے تھے۔

حنیف راجہ نے بتایا کہ سب سے پہلے فرید خان نے میری رہنمائی کی اور کمرشل شوز کی طرف توجہ دلائی اس طرح میں نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں قدم رکھا۔

اداکار حنیف راجہ نے معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہوئے کہا کہ عمر شریف دوسروں کے درد کو سمجھنے والے عظیم انسان تھے جب کہ معین اختر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر کے بین الاقوامی شناخت دلائی۔

ان کے بقول سٹیج کی دنیا میں انھیں شہرت 90 کی دہائی میں ذوالقرنین حیدر کے ڈراموں سے ملی جس میں لیاقت سولجر، شہزاد رضا، اور علی اعجاز بھی ساتھ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے