اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو کا تنازع خوش اسلوبی سے حل

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حالیہ دنوں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تاہم دونوں فنکاروں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹا کر معاملہ ختم کر دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ اب انہیں اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے، اس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اس بیان کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاءاللہ آپ کے ساتھ ہی آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کرائیں۔

فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں جس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحتی بیان جاری کیا، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید نہ بڑھایا جائے، فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں اور انہوں نے جذبات میں آکر ردعمل دیا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عوامی شخصیات کی ہلکی پھلکی گفتگو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے، اگر ان کی کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو غیر ارادی طور پر دکھ پہنچا ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے پروگرام میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، آپ کے سامنے ہم پانی ہی بھرتے ہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے، میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے