اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: بھارتی شہری کی درخواست پر اٹارنی مقرر کرنے پر دلائل طلب

25 Feb 2026
25 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی شہری کرنیل سنگھ کی جانب سے اپنی اہلیہ سربجیت کور کے پاکستان میں نکاح کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی، عدالت نے بھارتی شہری کی جانب سے پاکستانی شہری کو اٹارنی مقرر کرنے کے قانونی نکتے پر دلائل طلب کر لیے۔

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نواز شیخ اور ایڈووکیٹ علی چنگیزی سندھو پیش ہوئے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کرنیل سنگھ نے سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو نمائندہ مقرر کر کے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اہلیہ کو قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر کے جبری طور پر مسلمان کیا گیا جبکہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی، رجسٹرار آفس نے سپیشل پاور آف اٹارنی کی محکمہ خارجہ سے تصدیق نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھارتی شہری کس طرح پاکستان میں اپنا اٹارنی مقرر کر سکتا ہے، اس پر پاکستانی قوانین کے مطابق دلائل دیے جائیں۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عالمی انسانی حقوق کنونشن کے تحت یہ ممکن ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اسے پاکستانی قوانین کے تناظر میں معاونت درکار ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے