اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایل ڈی اے کے جوہر ٹاؤن آفس سے ملازم کی موٹرسائیکل چوری

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے جوہر ٹاؤن آفس سے سرکاری ملازم کی موٹرسائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اداروں میں سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی پارکنگ سے وی سی سیل کے درجہ چہارم ملازم دانیال کی موٹرسائیکل نامعلوم افراد لے اُڑے،  واقعے کے بعد متاثرہ ملازم کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں موٹرسائیکل چوری کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

چیف سکیورٹی آفیسر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اندرونی پارکنگ ایریا میں گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور سکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایل ڈی اے کی اندرونی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری ہونا سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ پارکنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود نہیں تھے، مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے دفاتر میں نصب بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب پڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے