اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق ڈی جی ایف آئی اے کی بیٹے کیخلاف درخواست منظور، اہلیہ شوہر کے حوالے

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی حوالگی کیلئے شوہر کی جانب سے بیٹے کے خلاف دائر انوکھے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون کو بیٹے کی تحویل سے لے کر شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا جو ایس ایس پی سپیشل برانچ ہے، ان کی اہلیہ کو زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔

عدالتی حکم پر بیلف تنویر حسین نے بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے کو زبردستی ماں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں، آئین ہر شہری کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔

ایس ایس پی بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں، عدالت نے بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ علاج کس ہسپتال سے کرایا جا رہا ہے، وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر گھر آ کر معائنہ کرتا ہے جبکہ دو ملازمین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں، تاہم ملازمہ ڈاکٹر کا نام نہ بتا سکی۔

دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے ساتھ بھجوا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے