اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں: رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

25 Feb 2026
25 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت کے دوران ہلاکتوں کے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عدالت نے بسنت کے دوران زخمی افراد کی ہوم سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ لاہور میں بسنت کے دوران مجموعی طور پر 17 اموات ہوئیں، کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، درخت سے گر کر 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 12 افراد چھتوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمیوں کا ڈیٹا نہیں دیا گیا، درخواست میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے زخمی افراد کی تفصیلات طلب کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے